19 اکتوبر 2021 - 11:42
صہیونی فوجی آپس میں بھڑ پڑے، 8 ہوئے زخمی

صیہونی فوج کی مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصہ میں واقع ایک چھاونی میں صیہونی فوجیوں میں آپس میں جھڑپ ہو گئی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی فوج کی مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصہ میں واقع ایک چھاونی میں صیہونی فوجیوں میں آپس میں جھڑپ ہو گئی جس میں 8 فوجی زخمی ہوئے۔

صیہونی ٹی وی چینل کان کے مطابق، منگل کے روز ہوئی اس جھڑپ کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔

اس سے پہلے کل ایک صیہونی ذریعے نے بتایا تھا کہ صیہونی فوج میں لازمی سروس سے فرار کرنے والے فوجیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال صیہونی فوج کی چھاونی میں اسی طرح کی جھڑپ 21 افراد زخمی ہوئے تھے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242